جموں و کشمیر کے ادھمپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مہیلا مورچہ کی جانب سے پارٹی دفتر میں عالمی یوم خواتین منایا گیا۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے خواتین کارکنان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین اکائی کی سربراہ نشا مہاجن نے کہا کہ 'آج کا دن خواتین کے لئے فخر کا دن ہے۔ آج خواتین کو اپنے معاشرے میں مکمل حقوق کے حصول کے لیے ترغیب دی جاتی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑیں ہو رہی ہیں۔