اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج گاندھی نگر ڈگری کالج کے میدان میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے خواتین کرکٹ کھلاڑیوں نے خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں شمولیت اختیار کی جس میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ جموں میں شروع
خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ جموں میں شروع

By

Published : Dec 28, 2020, 2:59 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، وہیں ان خواتین کرکٹ کھلاڑیوں نے جموں و کشمیر میں بھی اپنے کھیل کی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے اپنا شوق پورا کیا۔

خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ جموں میں شروع

جموں کے گاندھی نگر ڈگری کالج کے میدان میں خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں رامبن ضلع کی خاتون ایڈیشنل ایس پی رامبن رجنی شرما تھی جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دن بہ دن خواتین کی دلچسپی کرکٹ میں بڑھنے سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ خواتین بھی اب ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہی ہے۔

نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر محسوس ہورہا ہے کہ وہ کرکٹ کے میدان میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

وہیں انہوں نے دوسری نوجوان کھلاڑیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ہنر کا بھر پور استعمال کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details