پولیس ذرائع کے مطابق ٹاٹا سومو نمبر JK19-0975 رامبن سے بلہوت جارہی تھی کہ قریب شام کے سات بجے سیری بلہوت زیر تعمیر سڑک سیلا کے مقام پر ڈرائیورکے توازن خراب ہونے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگئی۔
گاڑی سڑک سے لڑھک کر 500 فٹ گہری نالے میں جار گری، اس میں سوار ڈرائیور سمیت گیارہ زخمیوں کو مقامی لوگوں، آرمی اور پولیس نے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا۔