اردو

urdu

ETV Bharat / state

خواتین کا انوکھا احتجاج - protest

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں خواتین نے بجلی سپلائی نہیں ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔

خواتین کا انوکھا احتجاج

By

Published : Aug 1, 2019, 9:27 PM IST


شاہ گنڈ سوناواری سے تعلق رکھنے والی خواتین ہاتھوں میں ڈنڈے اور لاٹھیاں اٹھا کر بجلی محکمے کے دفتر میں داخل ہو گئیں-

خواتین کا انوکھا احتجاج

ان کا کہنا تھا کہ 'ان کے علاقے میں بجلی کی سپلائی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ متعدد بار انہوں نے انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ تاہم ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ہے-'

ان کا ماننا تھا کہ اب وہ اپنا حق حاصل کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں میں ڈنڈے اور لاٹھیاں اٹھانے کے لیے مجبور ہو گئی ہیں-

دراصل محکمہ آبپاشی ان کو نہر کے اوپر بجلی کے کھمبے نصب کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے ایگزیکیوٹیو انجینیئر آرگنائزیشن کے دفتر میں جا کر زبردست احتجاج کیا-

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے ایگزیکیوٹیو انجینیئر مستحسن صحاف نے کہا کہ 'وہ ان کا مسئلہ فوراً حل کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details