اردو

urdu

ETV Bharat / state

آبپاشی نہر کی صفائی نہ کرنے پر خواتین کا احتجاج

ترال میں آج خواتین کی ایک بڑی تعداد گھروں سے باہر آئی اور انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آبپاشی نہر کی صفائی نہ کرنے پر خواتین کا احتجاج
آبپاشی نہر کی صفائی نہ کرنے پر خواتین کا احتجاج

By

Published : Jun 24, 2020, 8:53 PM IST

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اٹہ کوہل نامی نہر کی صفائی نہ ہونے کے سبب ان کی سینکڑوں کنال اراضی بنجر زمین میں تبدیل ہو گئی۔

آبپاشی نہر کی صفائی نہ کرنے پر خواتین کا احتجاج

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے چند خواتین نے بتایا کہ اٹہ کوہل نامی نہر کی صفائی نہ ہونے سے ان کی سینکڑوں کنال اراضی بنجر زمین میں تبدیل ہو گئی ہے اور کئی بار اس حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کیا۔ تاہم اس کے باوجود بھی ان کی داد رسی نہیں ہوئی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس کوہل کی صفائی نہ ہونے سے انکی سبزی کیاریاں سوکھ گئی ہیں۔

انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ کوہل کی صفائی فوری طور عمل میں لائی جائے۔

اس سلسلے میں انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں نے احتجاج پر آمادہ ان خواتین سے بات کی اور انھیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبے پر عمل کیا جائے گا جسکے بعد مظاہرین پرامن طور منتشر ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details