اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونچھ : پاکستان کی گولہ باری سے ایک خاتون ہلاک - mendhar sector latest news

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر سیکٹر اور بالا کوٹ میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی گئی۔

پاکستان کی گولہ باری سے ایک خاتون ہلاک
پاکستان کی گولہ باری سے ایک خاتون ہلاک

By

Published : Jul 8, 2020, 6:16 PM IST

رات کے دو بجے پاکستان کی جانب سے بھارتی سرحد میں گولہ باری کی گئی۔

پاکستان نے رہائشی علاقوں کو اپنی گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

جس میں ایک مقامی خاتون ہلاک ہوگئیں، جب کہ ایک دیگر معمر خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاکستان کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، جس پر بھارتی فوج بھی ذمہ داری سے جواب دے رہی ہے۔

آج پاکستان نے رات کے 2 بجے مینڈھر اور بالاکوٹ سیکٹر میں گولہ باری کی۔

پاکستان کی گولہ باری سے ایک خاتون ہلاک

اس گولہ باری کے دوران ایک خاتون جائے واردات پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ دوسری خاتون کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت ریشم بی کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ محمد اعظم کی اہلیہ تھیں۔وہ ساگرا کی رہنے والی تھیں۔

جب کہ زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت حاکم بی کے طور پر ہوئی ہے، وہ محمد شریف کی اہلیہ ہیں اور لنجوٹ کی رہنے والی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق رات کے دو بجے سے صبح کے پانچ بجے پاکستان کی جانب سے گولہ باری کی جاتی رہی۔ ایک خاتون اس کی شکار ہوگئیں اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے مسلسل گولہ باری کی گئی۔

مزید پڑھیں :جموں: پارکس اور باغات کھولنے کی تیاریاں شروع

انہوں نے کہا کہ آج کا حملہ ہمارے لئے تکلیف دہ تھا جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ، اس کے ساتھ ہی بہت سے مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details