اردو

urdu

ETV Bharat / state

ترال: خاتون نے کی خود کشی - woman commits suicide

وادی کشمیر میں جہاں پہلے ہی نامساعد حالات نے لوگوں کے قلوب و اذہان کو زبردست متاثر کیا ہے، لیکن اب مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام لوگوں میں ڈپریشن اور دوسری نفسیاتی بیماریوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے خود کشی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

ترال: خاتون نے کی خودکشی
ترال: خاتون نے کی خودکشی

By

Published : May 27, 2020, 7:40 PM IST

آج جنوبی کشمیر کے دیور ترال کی رہنے والی ایک 27 سالہ خاتون نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ اس خاتون نے گزشتہ روز کوئی زہریلی شے کھا کر خود کشی کی کوشش کی جسکے بعد اسکو سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں داخل کیا گیا۔

تاہم وہاں ڈاکٹروں نے خاتون کی حالت تشویش ناک دیکھ کر انہیں ایس ایم ایس ایچ سرینگر روانہ کیا جہاں وہ آج صبح اپنی زندگی کی جنگ ہار گئی۔

ایس ایچ او ترال جی ایم راتھر نے نمائندے کو فون پر بتایا کہ ترال پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details