اردو

urdu

ETV Bharat / state

گپکار الائنس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ لانچ - پی اے جی ڈی اکاؤنٹ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ پی اے جی ڈی اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

گپکار الائنس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ لانچ
گپکار الائنس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ لانچ

By

Published : Nov 19, 2020, 7:47 AM IST

عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) نے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا اشارہ کرتے ہوئے بدھ کے روز مائکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ لانچ کیا۔

جے کے پی اے جی ڈی کے نام سے آفیشل ٹویٹر ہینڈل لانچ کرنے کے فورا بعد ہی پیپلز کانفرنس کے چیئرمین اور پی اے جی ڈی کے ترجمان سجاد لون نے ٹویٹ میں لکھا کہ ' یہ پی اے جی ڈی کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ ہے۔'

گپکار الائنس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ لانچ

وہیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ پی اے جی ڈی اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے۔'

عمر عبداللہ نے لکھا: 'عوامی اتحاد اب ٹویٹر پر موجود ہے۔ ہم اس اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے کام کر رہے ہیں لیکن اس وقت تک آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ گپکار الائنس کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔'

پی اے جی ڈی ٹویٹر ہینڈل کے لانچ ہونے کے چند ہی گھنٹوں میں اس اکاؤنٹ کو ٹویٹر کے تقریبا 4 ہزار صارفین نے فالو کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) کو امسال اگست میں تشکیل دیا گیا تھا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کو اتحاد کا صدر ، پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نائب صدر اور پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد لون کو ترجمان جبکہ سی پی آئی کے رہنما یوسف تاریگامی کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر کے پرچم کو اتحاد کی سیاسی علامت کے طور پر اپنایا گیا ہے۔

ضلع ترقیاتی انتخابات رواں مہینے کی 28 تاریخ سے آٹھ مرحلوں میں جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انتخابات میں کل 280 نشستیں ہیں جن پر جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ جہاں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز کانفرنس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور دیگر جماعتیں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے تحت انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی تنہا ہی میدان میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details