وادی کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں زیر تعمیر زیڈ موڑ ٹنل پر مقامی مزدوروں کو کام نہ دینے پر سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر نذیر احمد رینہ نے انتظامیہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلقہ اسمبلی کے لوگوں کو لے کر سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر دھرنا دیں گے۔
خیال رہے کہ لیہہ سرینگر شاہراہ پر موسم سرما میں بھاری برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حمل بند ہوجاتی ہے جس کے لیے 23 کلومیٹر ٹنل زیر تعمیر ہے ۔
اگرچہ اس ٹنل پر ایک سال بعد دوبارہ شروع کیا گیا ہے تاہم مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ اب ہر طرح مزدور باہر سے لائے جا رہے ہیں جس پر مقامی لوگوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔