اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: عازمین حج کے پاسپورٹ اگست کے بعد تقسیم کرنے کا فیصلہ

حج 2020 کے تمام عازمین حج کو جموں و کشمیر حج کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ اسے حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی سے متعلقہ عازمین کے پاسپورٹس موصول ہوچکے ہیں۔

Will issue separate notification for distribution of passports: JK Hajj Committee
جموں و کشمیر: عازمین حج کے پاسپورٹ اگست کے بعد تقسیم کرنے کا فیصلہ

By

Published : Jul 18, 2020, 7:58 PM IST

جموں و کشمیر حج کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ ریاست کے تمام عازمین کے پاسپورٹ حج کمیٹی آف انڈیا سے موصول ہوچکے ہیں جبکہ انہیں کچھ دن بعد تقسیم کیا جائے گا۔

جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے عازمین میں پاسپورٹ تقسیم کرنا مشکل ہے اسی لیے کچھ دن بعد پاسپورٹ کی تقسیم عمل میں آئے گی۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگست 2020 کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور پاسپورٹ کی تقسیم کے بارے میں تازہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details