اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیری طلبا کو ایران سے واپس لائیں گے'

مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ' جموں وکشمیر کے اپنے حالیہ دورے کے دوران انہوں نے ایران میں پھنسے کشمیری طلباء کے اہل خانہ سے بات چیت کی اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کی واپسی کے لیے جلد از جلد مدد فراہم کرے گی۔

'کشمیری طلبا کو ایران سے واپس لائیں گے'
'کشمیری طلبا کو ایران سے واپس لائیں گے'

By

Published : Mar 12, 2020, 5:19 PM IST

جے شنکر نے لوک سبھا میں کہا کہ ' میں نے حال ہی میں سرینگر کا دورہ کیا اور ایران میں زیر تعلیم چند طلباء کے والدین سے ملنے کے لئے پہل کی۔ اس وقت ان کی بےچینی مکمل طور پر قابل فہم ہے۔'

'کشمیری طلبا کو ایران سے واپس لائیں گے'

انہوں نے کہا کہ ' میں نے انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے بچوں کو جلد سے جلد ملک لائے گی اور میں ایوان کو یہ بات بتانا چاہوں گا کہ ان طلباء کا طبی معائنہ کا کام آج سے شروع ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ ایس جے شنکر اچانک کشمیر کے دورے پر پہنچے اور ایران میں پھنسے ہوئے طلبا کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے سے ایران ان ممالک میں شامل ہے جہاں اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ چین، اٹلی اور ایران ایسے تین ممالک ہیں جہاں کوروناوائرس کافی حد تک پھیل چکا ہے۔ ادھر کشمیری طلباء کے والدین نے مرکزی وزیر سے اپیل کی کہ وہ بنا کسی لیت ولعل کے طلبا کو ایران سے واپس وطن لائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details