وادیٔ کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں پیر کے روز ریچھ کے حملے میں تین خواتین کے زخمی ہونے کے بعد محکمۂ وائلڈ لائف نے علاقے میں ریچھ کو پکڑنے کے لیے ایک پنجرہ لگایا ہے۔
گاندربل: ریچھ کو پکڑنے کے لیے پنجرہ لگایا گیا خیال رہے کہ رہائشی آبادی والے علاقے میں عام طور پر ان دنوں جنگلی جانوروں کا آنا رہتا ہے۔
اگرچہ اس علاقے میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ تاہم آس پاس کے علاقوں میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں میں کافی ڈر اور خوف پھیل گیا ہے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اس ریچھ کو پکڑ لے تاکہ علاقے کی قیمتی جانیں ضائع نہ ہو جائیں۔