اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو پکڑ لیا - اردو نیوز

ایک چار سالہ بچی کو اپنا شکار بنانے والے تیندوے کو محکمہ وائلڈ لائف نے زندہ پکڑ لیا جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

بڈگام: محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو پکڑ لیا
بڈگام: محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوا کو پکڑ لیا

By

Published : Jun 10, 2021, 11:12 AM IST

Updated : Jun 10, 2021, 11:54 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک چار سالہ بچی کو اپنا شکار بنانے والے تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق چاڈورہ کے لولی پورہ علاقے میں گزشتہ روز ایک تیندوے کو دیکھنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد وائلڈ لائف کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تیندوے کو پکڑ لیا۔

ویڈیو

تیندوے کے پکڑے جانے کے بعد علاقے کے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بڈگام کے ہاؤسنگ کالونی اومپورہ میں تیندوے نے ایک چار سالہ معصوم بچی کو اپنا شکار بنا لیا تھا جس کے بعد سے علاقے میں ڈر کا ماحول تھا۔

مقامی لوگوں کی جانب سے انتظامیہ میں شکایت کے بعد محکمہ وائلڈ لائف تیندوے کو پکڑنے کے لیے مسلسل کارروائی کررہا تھا۔


اسی دوران محکمہ نے گزشتہ دنوں ضلع کے بیروہ علاقے سے تیندوے کے دو بچے کو ریسکیو کیا تھا اور گزشتہ شام تیندوے کو پکڑ لیا جس سے لوگوں میں راحت کی سانس لی ہے۔

Last Updated : Jun 10, 2021, 11:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details