بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے اچھ کوٹ گاوں سے ایک بارن اُلو کو ریسکو کیا۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ گاوں کے کچھ بچوں نے الو کو پکڑ رکھا تھا۔مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع محکمہ وائلڈ الئف کو دی۔ہمارے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچے تو مقامی باشندوں الو کو ہمارے حوالے کردیا۔
بڈگام ضلع میں واقع وائلڈ لائف کنٹرول روم کے بلاک آفیسر بشیر احمد بھٹ نے اس ضمن میں بتایا کہ گزشتہ شام اچکوٹ گاؤں کے کچھ بچوں نے گاؤں میں بارن اُلو کو پکڑ لیا تھا اور جوں ہی مقامی لوگوں کو اس کے بارے میں پتہ چلا انہوں نے فورا اس کی اطلاع محکمہ کو دی ۔
انہوں نے کہاکہ مقامی باشندوں نے اس الو کو بہت بہتر طریقے سے سنبھال کر رکھا تھا۔محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار جسے ہی گاوں میں داخل ہوئے پرندے کو ان کے حوالے کردیا گیا۔