محکمہ وائلڈ لائف کے عارضی ملازمین کو اگرچہ اس محکمہ کے لیے ریڈھ کی ہڈی مانا جا رہا ہے، تاہم اس محکمہ کے افسران ان عارضی ملازمین کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہے ہیں۔
گاندربل وائلڈ لائف یونئن کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف رینج دفتر میں کام کر رہے سیکڑوں عارضی ملازمین نے اپنے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر افسران کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ سرکار نے ان کے لیے 6750 روپے کے حساب سے ہر ماہ ہمارے اکاؤنٹ میں پیسہ ڈالنے کے لیے ہمارے افسران کو ہدایت کی ہے۔
جس کا ہمارے پاس ثبوت بھی ہے کہ شوپیان اور جموں کے بہت سے اضلاع میں ہمارے ملازمین کو پیسے اکاؤنٹ میں جمع کئے گئے ہیں، لیکن حیرانی کی بات ہے کہ ہمارے افسران ہمیں پانچ دن کی تنخواہ کاٹ کر صرف 25دن کی تنخواہ دے رہے ہیں۔