اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپواڑہ: اسکول میں جنگلی ریچھ نے لی پناہ، مقامی لوگ خوف زدہ

شمالی کشمیر میں کپواڑہ کے ماور ہرل میں آج سہ پہر ایک کالا جنگلی ریچھ ایک مقامی اسکول میں گھس گیا جس کے بعد مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

Wild bear takes refuge in a school in Kupwara, locals terrified
کپواڑہ کے ایک اسکول میں جنگلی ریچھ نے لی پناہ، مقامی لوگ خوف زدہ

By

Published : Jan 17, 2021, 9:04 PM IST

اطلاعات کے مطابق ہرل گاؤں میں ایک جنگی ریچھ کو دیکھا گیا اور جب لوگ اسے بھگانے لگے تو وہ ایک گورنمنٹ مڈل اسکول میں گھس گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق آئے دن جنگی جانور بستیوں میں داخل ہو رہے ہیں، جبکہ محکمہ وائلڈ لائف خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف پر الزام عائد کیا کہ متعدد مرتبہ ٹیلفون کرنے کے باوجود ابھی تک محکمہ کے اہلکار یہاں نہیں پہنچے ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق بھاری برفباری کی وجہ سے علاقہ میں جال پہنچانے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہاں پہنچے میں دقت پیش آ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details