اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آخر حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے' - kashmir article 370 revocation

پی ڈی پی کے راجیہ سبھا رکن فیاض احمد میر نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح بی جے پی کشمیر میں اپنا رول ادا کر رہی ہے اس سے کشمیر کے حالات میں بہتری نہیں آئے گی' ۔

'آخر حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے'

By

Published : Sep 17, 2019, 7:38 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:38 PM IST

انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ 'کشمیر کے رہنماؤں کو جیلوں میں نظر بند کر کے آخر حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے؟

انہوں نے اپنا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ' سرکار کو چاہیئے کہ کشمیر کے لیڈان کو جیل سے رہا کیا جائے اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کر کے اس کا کوئی حتمی حل نکالا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بات جیت ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے۔ وہاں کے رہنماؤں کو قید کر کے وہاں کے حالات میں بہتری نہیں لائی جا سکتی ہے بلکہ وہاں کے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔'

'آخر حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے'

انہوں نے مزید کہا کہ آج کشمیر کی تشویشناک صورتحال کو 44 دن گزر گئے۔ کیا کشمیریوں کو کسی رہنما نے کال دے کر یہ کہا کہ کہ کشمیر کو مکمل بند کیا جائے۔'

اس بات سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ وہاں کی عوام خود چاہتی ہے کہ ہم اپنے مسئلے کو خود حل کریں گے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی وہاں کے حالات میں اسی وقت بہتری آسکتی ہے جب ان کے رہنماؤں کو رہا کیا جائے ۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 11:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details