اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہمارا قصور کیاہے ہم کشمیری پنڈت ہیں - kahsmiri pandit news

جموں و کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں گزشتہ کئی روز سے کشمیری مائگرینٹ پنڈت اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔

ہمارا قصور کیا ہیں ہم کشمیری پنڈت ہیں
ہمارا قصور کیا ہیں ہم کشمیری پنڈت ہیں

By

Published : Nov 13, 2020, 2:18 PM IST

احتجاج کر رہے کشمیری پنڈتوں کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں ملازمت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔احتجاج میں شامل دیپک نامی ایک کشمیری مائیگرنٹ پنڈت نے بتایا کہ کشمیری میگرنت پنڈتوں کے مسائل حل کرنے میں سرکار ناکامیاب ہوئی ہیں اور محض جھوٹے وعدے کئے ہماری کوئی نہیں سن رہا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہمارا صرف یہ قصور ہے کہ ہم کشمیری پنڈت کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہمارا قصور کیا ہیں ہم کشمیری پنڈت ہیں

امیدوارں کا کہنا ہیں کہ سرکار مائیگرنٹ پنڈتوں کے اسپیشل پیکیج کے تحت نوجوانوں کو نوکری فراہم میں سنجیدہ نہیں ہیں جبکہ آج تک وہ لسٹ بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا جس میں ان 45 امیدواروں کا نام شامل ہونا مطلوب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور آج تک جموں کشمیر انتظامیہ کی طرف سے ہمارے مطالبات سننے کے لئے کوئی بھی افسر نہیں آیا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر جموں و کشمیر انتظامیہ اور مرکزی حکومت نے ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا تو وہ اس احتجاج میں شدت لائیں گے وہی انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ ان کے مطالبات حل کئے جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details