اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں بارش کا سلسلہ جاری، کل سے موسم میں بہتری کا امکان - Jammu and Kashmir

محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ چار اپریل کی شام کو مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں داخل ہوں گی جس سے یہاں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی اندیشہ ہے جس کی رفتار تیس سے چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

جموں و کشمیر میں بارش کا سلسلہ جاری، کل سے موسم بہتر ہوگا
جموں و کشمیر میں بارش کا سلسلہ جاری، کل سے موسم بہتر ہوگا

By

Published : Apr 6, 2021, 10:47 AM IST

Updated : Apr 6, 2021, 4:24 PM IST

منگل کے روز جموں و کشمیر اور لداخ کے پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل یعنی بدھ تک برفباری و بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 'جموں و کشمیر اور لداخ کے میدانی علاقوں مں ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ سات اپریل یعنی بدھ تک جاری رہے گا۔'

انہوں نے بتایا کہ زوجیلا، بانیہال-رامبن اور لیہہ منالی شاہراہ پر شدید برف باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ میں آٹھ اپریل سے موسم میں بہتری آئے گی۔

منگل کے روز سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.8، پہلگام 5.9 اور گلمرگ 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

لداخ کے لیہہ قصبے میں منفی 1.6، کارگل منفی 2.2 اور دراس میں منفی 0.4 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 20.6، کٹرا 18.2، بٹوٹ 10.5، بانیہال 9.6 اور بھدرواہ 8.5 رہا۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ چار اپریل کی شام کو مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں داخل ہوں گی جس سے یہاں بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی اندیشہ ہے جس کی رفتار تیس سے چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارش اور برفباری کی وجہ سے زمینی سفر میں خلل پڑ سکتا ہے۔

Last Updated : Apr 6, 2021, 4:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details