جموں:جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو ضلع سامبا میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ پاکستان کی طرف سے گرایا گیا ایک ڈرون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرون پاکستان کی طرف سے آیا تھا اور اسے سامبا کے علاقے سوانکا میں ایل او سی کے قریب گرایا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرون کے ساتھ سیل بند پیکٹ منسلک تھے، اسی وجہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا تھا۔ تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے 02 پستول، 04 لوڈ میگزین، 01 اسٹیل آئی ای ڈی، گھڑی، بیٹری اور 10 پیکٹ نقدی برآمد ہوئی۔ Drone Dropped Weapon Recovery
یہ بھی پڑھیں: