اردو

urdu

ETV Bharat / state

کسی بھی مزدور کو دربدر ہونے کے لئے جموں وکشمیر سے نہیں نکالیں گے - بہار سرکار اور اس ضلعے کا مجسٹریٹ

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر میں پھنسے کسی بھی غیر مقامی مزدور کو دربدر ہونے کے لئے یہاں سے نہیں نکالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر مقامی مزدوروں کی گھر واپسی ایک منظم نظام کے تحت یقینی بنائیں گے۔

کسی بھی مزدور کو دربدر ہونے کے لئے جموں وکشمیر سے نہیں نکالیں گے
کسی بھی مزدور کو دربدر ہونے کے لئے جموں وکشمیر سے نہیں نکالیں گے

By

Published : May 10, 2020, 11:19 PM IST

فاروق خان نے اتوار کو ضلع کٹھوعہ میں نامہ نگاروں کی جانب سے جموں وکشمیر میں پھنسے مزدوروں کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا: 'اگر کوئی مزدور بہار کے کسی ضلعے کا رہنے والا ہے تو جب تک بہار سرکار اور اس ضلعے کا مجسٹریٹ اسے قبول نہیں کرتا ہے ہم تب تک اس کو واپس نہیں بھیج سکتے ہیں۔ ہم پھینکنے کے لئے نہیں بھیجیں گے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم یہاں پر تمام مزدوروں کے کھانے پینے کا انتظام کررہے ہیں۔ جموں وکشمیر میں کسی کو بھی بھوکا سونے نہیں دیا جارہا ہے۔ ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ لوگ پیدل چلنا شروع کردیں۔ ہمیں ایک منظم سسٹم کے تحت چلنا ہے۔ ان کے لئے گاڑیوں کا انتظام کیا جائے گا'۔

فاروق خان نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں کٹھوعہ میں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن انہیں سوچنا چاہیے کہ یہ سب ان کی اور ان کے افراد خانہ کی بھلائی کے لئے کیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'اگر بھگوان نہ کرے ان میں سے یہاں کوئی کورونا وائرس پازیٹو نکلتا ہے تو اس کا پورا پریوار بچایا جاسکتا ہے۔ اگر وہ یہاں سے ایسے ہی نکلتا ہے تو وہ کل اپنے پورے کنبے کو متاثر کرسکتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details