اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 2:49 PM IST

ETV Bharat / state

Water levels in Jhelum Low جہلم میں پانی کی سطح میں غیر معمولی کمی

وادی کشمیر میں مسلسل خشک موسم کے پیش نظر ستمبر کے مہینے میں جہلم میں پانی کی سطح کو گزشتہ 70 برس کے مقابلے کم ترین سطح پر پہنچنے پر انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہو گئی ہے۔

جہلم میں پانی کی سطح میں غیر معمولی کمی
جہلم میں پانی کی سطح میں غیر معمولی کمی

جہلم میں پانی کی سطح میں غیر معمولی کمی

سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے خشک موسم دیکھا جا رہا ہے، جس نے کسانوں کے لیے پانی کی کمی اور آبپاشی کے مسائل کو پیچیدہ بنا دیا ہے جبکہ وادی کے جنوبی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کو اچھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، وادی کے وسطی اور شمالی حصے گزشتہ روز ہلکی بارش کے باوجود خشک موسمی حالات کی زد میں ہیں۔

محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق سنگم میں پانی کی سطح 0.09 فٹ تک گر گئی ہے وہیں سرینگر کے رام منشی باغ میں بھی دو فٹ سے کم پانی ہے۔ آشام میں پانی کی موجودہ سطح 1.6 فٹ سے کم ہے۔ ان مقامات پر پانی کی سطح بھی ماضی قریب میں سب سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔


محکمے کا کہنا تھا کہ ستمبر کے مہینے میں آبی ذخائر میں گزشتہ 70 سالوں میں یہ سب سے کم پانی کی سطح ہے۔ جہلم میں ستمبر کے مہینے میں اب تک کی سب سے کم پانی کی سطح سال 2019 اور 2021 میں صفر فٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ کے چیف انجینئر نریش کمار نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ وادی میں گزشتہ دو مہینوں سے خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے آبی ذخائر تقریباً سوکھ چکے ہیں۔ جولائی میں ہم نے اچھی بارشیں دیکھی تھی اور اس وقت سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ وادی نے اس سال سب سے خشک ستمبر دیکھا جا رہا ہے۔ ستمبر اس طرح پہلے کبھی خشک نہیں ہوا تھا۔ وادی میں اب طویل عرصے سے بارشیں ریکارڈ نہیں ہوئی ہیں، جس سے جہلم بری طرح متاثر ہوا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات سرینگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ "پیشنگوئی کے عین مطابق گزشتہ 45 روز سے موسم خشک رہا ہے۔ جموں میں گزشتہ ایک ہفتے سے بارشیں ہوئی ہیں، کچھ جگہ درمیانہ درجہ کی تو کہیں بھاری بارش ہوئی ہے۔ وہیں وادی میں بھی گزشتہ دو روز سے بارش ہوئی لیکن عموماً موسم خشک ہی رہا، جس وجہ سے درجہ حرارت بھی کافی زیادہ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:Camp For Pensioners in Mandi منڈی میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے کیمپ کا انعقاد

اُن کا مزید کہنا تھا کہ"1934 کے بعد دوسری بار ایسا درجہ حرارت وادی میں درج کیا گیا ہے۔ رواں مہینے کی 15 تاریخ سے موسم ابرآلود رہا جس وجہ سے درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھی گئی۔ رواں مہینے کی 22،23 اور 24 تاریخ کو بارش کا امکان ہے۔ درجہ حرارت بھی ویسا نہیں ہوگا۔ گرمی کی وجہ سے یہاں کے آبی ذخائر میں میں پانی کم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details