اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: پانی کی قلت سے عوام پریشان - بوند بوند

کشتواڑ کے دور دراز علاقہ پاڈر، اٹھولی گڑھ میں پچھلے کئی برسوں سے پانی کی سخت قلت ہونے سے لوگ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوتے جا رہے ہیں۔

پانی کی قلت ،محکمہ ٹس سے مس نہیں
پانی کی قلت ،محکمہ ٹس سے مس نہیں

By

Published : Aug 9, 2020, 3:23 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار ایک طرف بڑے بڑے دعوے کرتی ہے کہ گھر گھر نل گھر گھر پانی پہنچایا جائے گا لیکن ہم لوگ پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔

پانی کی قلت ،محکمہ ٹس سے مس نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کئی کلو میٹر ندی نالوں سے پانی لانا پڑتا ہے اور پورا دن اسی پانی کو لانے میں گزرتا ہے۔

مقامی شخص سندیپ سولنکی نے کہا کہ پانی کی قلت کے بارے میں متعلقہ محکمہ کو کئی مرتبہ آگاہ کیا گیا۔ تاہم محکمہ ٹس سے مس نہیں ہوا۔

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جل شکتی کے ایکسین کو فون پر رابطہ کر کے جانکاری دی جس میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اس پریشانی کو جلد از جلد دور کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details