اردو

urdu

ETV Bharat / state

جماعت اسلامی کے سربراہ واٹس ایپ کے ذریعے بیٹی کی شادی میں شامل ہوں گے

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے جیل میں قید جماعت اسلامی کے سربراہ کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

جماعت اسلامی کے سربراہ واٹس ایپ کے ذریعے بیٹی کی شادی میں شامل ہوں گے
جماعت اسلامی کے سربراہ واٹس ایپ کے ذریعے بیٹی کی شادی میں شامل ہوں گے

By

Published : Sep 3, 2020, 9:12 AM IST

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی جموں و کشمیر صدر ڈاکٹر عبدالحمید کو اُن کی بیٹی کے نکاح کے موقع پر پیرول پر رہا کرنے سے انکار کر دیا۔

ڈاکٹر عبدالحمید کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس تاشی ربستن نے کٹھوعہ جیل انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ' عبدالحمید کو رواں مہینے کی تین تاریخ کو واٹس ایپ کے ذریعے اپنی بیٹی کے نکاح میں شامل ہونے دیں۔

واضح رہے کہ عبدالحمید گزشتہ برس پانچ اگست سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں صوبے کے کٹھوعہ جیل میں قید ہیں۔

سماعت کے دوران سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بی اے ڈار دعویٰ کیا کہ "عبدالحمید کی اہلیہ لطیفہ بنو نے اس سے قبل بھی انتظامیہ کے سامنے اپنے شوہر کو پیرول پر رہا کرنے کے لیے عرضِی پیش کی تھی۔ تاہم عرضِی کو منظورِ نہیں ملی۔'

ڈار نے عدالت کے سامان گزشتہ مہینے کی 31 تاریخ کو اس حوالے سے ہوئے کاروائی کی نقل بھی پیش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details