اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا بلال احمد کمار کو سمن جاری

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں مولانا بلال احمد کمار کے خلاف احتجاج کیا گیا-

By

Published : Jun 9, 2019, 3:28 AM IST

مولانا بلال احمد کمار کو سمن جاری

احتجاج میں شامل لوگوں نے مولانا بلال احمد کمار کے متنازع بیان کی سخت مذمت کی اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

مولانا بلال احمد کمار کو سمن جاری

انہوں نے مبینہ طور پر سمبل سوناواری اور بڈگام کی خواتین کے تعلق سے ناشائستہ الفاظ استعمال کیے تھے اور ان علاقوں کی خواتین پر الزام تراشی کی تھی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں مولانا بلال احمد کمار اپنے ایک تبلیغی بیان میں یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ بڈگام اور سمبل سوناواری علاقے میں 18 ہزار کے قریب لڑکیوں نے حمل روکنے کی ادویات کا استعمال کیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سمبل سوناواری کے علاقوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے احتجاج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مذکورہ مولوی نے نہ صرف مبالغہ آرائی سے کام لیا ہے بلکہ انہوں مسجد کے ممبر سے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان کے ذریعے ہزاروں خواتین کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھایا ہے۔'

انہوں نے مولوی بلال احمد کمار کے اس بیان کو مذکورہ علاقے کی خواتین پر تہمت سے تعبیر کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس ضمن میں سب ضلع مجسٹریٹ سید شاہنواز بخاری نے مولوی بلال کے اس بیان پر ان کے نام ایک سمن جاری کرتے ہوئے انہیں 11 جون کو سب ضلع مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details