پلوامہ میں وارڈ سبھا پروگرامز کا انعقاد پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے جہاں دیہی علاقوں میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کئی سارے پروگراموں کا انعقاد کیا تاکہ عوام کے مسائل کو حل کیا جائے ساتھ ہی ان دیہی علاقوں میں ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس طرح سے ضلع انتظامیہ پلوامہ نے محمکہ بلدیات پلوامہ سے مل کر عوام کے مسائل کو حل کرنے کے غرض سے وارڈ سبھا پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جس کی شروعات پہلی ہی گئی ہے وہی اس پروگرام کے تحت آج قصبہ پلوامہ کے ڈلی پورہ اے اور بی کے لئے وارڈ سبھا پروگرام کا انعقاد عمل لایا گیا۔
وارڈ سبھا میں مختلف محکموں کے چھوٹے بڑے افسران نے شرکت جبکہ وارڈ سبھا میں لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے اپنے درپیش مسائل کو اجاگر کیا جن میں بجلی ،پانی ،صاف صفائی اور دیگر کئی معاملات کو اجاگر کیا جبکہ افسران نے عوام کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانیوں کروائے۔
یہ بھی پڑھیں:Community Mobilization Programme پلوامہ میں کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام کا انعقاد
اس موقع میونسپل کونسل چیئرمین شبیر احمد اور دیگر میونسپل ممبران نے شرکت کی اس موقع پر میونسپل کونسل چیئرمین پلوامہ شبیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور جو بھی مسائل ہوگے وہ جلدی حل کئے جائے گے۔