مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع رامبن میں منشیات کی روک تھام کے لئے پولیس کی جانب سے خصوصی مہم چلائے جانے کی وجہ سے گزشتہ دو برس میں بھاری مقدار میں منشیات ضبط کیا گیا ہے اور کئی بدنامِ زمانہ منشیات اسمگلروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت کو ملی جانکاری کے مطابق سال 2018 میں فُکی 28 کونٹل 24 کلو گرام، چرس 856 گرام، ہیروئن 854 گرام اور دوسرے منشیات ضبط کر کے 48 اسمگلروں کو گرفتار کرکے کورٹ میں چالان پیش کیا گیا ہے۔
رامبن: پولیس کی منشیات مخالف جنگ کو عوام نے سراہاں سال 2019 میں فُکی 4 کونٹل 547کلو گرام، چرس 74 کلو گرام، ہیروئن 31 کلو 43گرام اور دوسرے منشیات جن میں کوڈین اور براون شگر شامل ہے ضبط کر کے 78 اسمگلروں کو گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ کورٹ رامبن میں چالان پیش کیا ہے۔
پولیس کا سکنجہ کسنے کے بعد منشیات کے کاروبار میں ملوث اسمگلروں نے ضلع رامبن کے دیہی علاقوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے جہاں وہ جڑیں پھلا رہے ہیں۔
شہریوں نے ضلع پولیس کی سربراہ کی منشیات مخالف مہم کی ستائش کی ہے تاہم انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلح رامبن کے رامسو،آکھڑال، گول، سنگلدان، راجگڑہ علاقوں میں بھی منشیات مخالف مہم چالئی جائے۔