سری نگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ کو عید گاہ کی زمین ہموار بنانے اور تزئین و آرائش میں کم سے کم تین برس لگ جائیں گے۔ہم اپنی طرف سے اس کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ موصوف چیئر پرسن کا کہنا تھا کہ حالات اچھے ہونے کے بعد وہاں عید کی نماز بھی ادا کی جائے گی۔ ہم اس کی خستہ حالی کو ٹھیک کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔
عید گاہ نماز عید کی ادائیگی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ یہ سرکار کے ہاتھ میں ہے،ہم یہ کہیں گے کہ عید گاہ کی صورتحال تیس برسوں سے خستہ ہے ہم وہاں کام کر رہے ہیں اور ہمیں زمین ہموار کرنے میں کم سے کم تین سال لگ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک ہو رہے ہیں اور حالات اچھے ہونے کے بعد جب وہاں کا گرائونڈ صحیح ہوگیا توعید نماز ادا کی جائے گی لیکن اس کے لئے ہمیں ابھی گرائونڈ تیار کرنا ہے۔ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہا کہ جموں وکشمیر وقف بورڈ کو سرکار سے کوئی فنڈس نہیں ملتے ہیں۔