حکام کا کہنا ہے کہ 'بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے گیے ہیں،ان نتخابات میں کم و بیش ایک ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔ پولنگ ختم ہونے کے فوراً بعد ووٹ شماری کی جائے گی۔
ووٹنگ دن کے ایک بجے ختم ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی آج ہی سہ پہر تین بجے سے شروع کی جائے گی۔
پنچایتوں کے تمام 23629 پنچ اور 3652 سرپنچ بلاک ڈویلپمنٹ کونسل کے چیئرپرسن کے انتخاب کے لئے ووٹ دیں گے۔ریاست میں مجموعی طور 316 بلاکس ہیں لیکن ان سبھی بلاکس میں ووٹ نہیں ڈالے جارہے ہیں کیونکہ پنچائتی انتخابات کے دوران وادی کشمیر کے متعدد حلقوں میں بائیکاٹ کی وجہ سے کوئی پنچ یا سرپنچ منتخب نہیں ہوا تھا۔