اسی طرح کی ایک منفرد پہل ضلع اننت ناگ کے کھرم علاقہ کے نوجوانوں نے اپنے علاقہ میں شروع کی ہے۔
ان نوجوانوں نے اپنے علاقہ کو کوڑا کرکٹ سے پاک بنانے کے لیے رضاکارانہ طور پہل شروع کی ہے، جس کے تحت انہوں نے اپنے علاقہ کی گلی کوچوں، چوراہوں ندی نالوں اور سڑک کے کناروں پر موجود کوڑا کرکٹ ہٹا کر اُسے گاؤں سے باہر معقول جگہ پر زمین برد کر رہے ہیں۔