اردو

urdu

ETV Bharat / state

قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد - ٹورنمنٹ کا مقصد نوجوانوں کو بری عادتوں

ٹورنمنٹ کا مقصد نوجوانوں کو بری عادتوں سے دور رکھنا ہے۔

قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد
قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد

By

Published : Sep 16, 2020, 1:18 PM IST

ضلع کولگام کے خان آباد قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ محمد منصور خان والی بال کے نام سے منسوب ٹورنمنٹ میں وادی کشمیر کی ٹاپ 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

قاضی گنڈ میں والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد

ٹورنمنٹ کا آغاز رنگا رنگ پروگرام سے ہوا۔ افتتاحی تقریب میں ایس ڈی پی او قاضی گنڈ اور ایگزکیوٹیو انجیئنر محکمہ تعمیرات، ایس ایچ او قاضی گنڈ اور سماجی و سیاسی شخصیت کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہی ۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اصغر آرمی کولگام اور آفی گرینڈ سپیکرس بارہمولہ کے درمیان کھیلا گیا۔ آف گرینڈ سپیکرس نے دلچسپ مقابلے میں اصغر آرمی کولگام کو شکشت دی ۔ میچ کے دوران شائقین نے دونوں ٹیموں کی جم کر حوصلہ آفزائی کی۔

ٹورنامنٹ ناک آوٹ ہے اور ہر روز دو دو میچز کھیلے جائے گئے۔

محمد یونس نامی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ کافی دور یعنی بارہمولہ سے یہاں آئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی ٹیم ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم ہوگی۔

ٹورنمنٹ کے منتظم سماجی کارکن محمد رفیق خان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو بری عادتوں سے دور رکھنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنمنٹ کے دوران کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے گی، ساتھ ہی نوجوان کھلاڑیوں کو بیرون ریاستوں میں اپنی صلاحیت کو دکھانے لے لئے بھر پور مدد کی جائے گی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی و مہمان ذی وقار کو ممنٹو پیش کئے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ فائنل کا خطاب حاصل کرنے والی ٹیم کو 50 ہزار اور رنر ٹیم کو 30 ہزار روپیہ بطور انعام دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details