اردو

urdu

ETV Bharat / state

Volleyball Championship پلوامہ میں والی بال چیمپئن شپ کا آغاز - Volleyball tournament for girls in Pulwama

پلوامہ میں محمکہ کھیل کود کی جانب سے والی بال چیمپئن شپ کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں وادی کے مختلف اضلاع سے تقریباً 10 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ محمکہ کھیل لڑکیوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے یہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ Volleyball Championship begins in Pulwama

پلوامہ میں والی بال چیمپئن شپ کا آغاز
پلوامہ میں والی بال چیمپئن شپ کا آغاز

By

Published : Aug 30, 2022, 12:26 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محمکہ کھیل کود کی جانب سے ریاستی سطح پر والی بال چیمپئن شپ کا آغاز کیا گیا ہے جس میں وادی کے مختلف اضلاع سے 10 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ محمکہ کھیل کود کی جانب سے کھیل کو فروغ دینے اور خاص طور پر لڑکیوں کو کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے غرض سے محمکہ یہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ Volleyball tournament for girls in Pulwama

ویڈیو

اس چیمپیئن شپ کا انقعاد ضلع پلوامہ کے خواتین ڈگری کالج میں کیا گیا ہے جس میں وادی کے محتلف اضلاع سے آئے ہوئے 10 ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ اس چیمپئن شپ میں جیت درج کرنے والی ٹیم پہلے یوٹی سطح اور پھر ریاستی سطح پر جموں و کشمیر کی نمائندگی کریں گی، اس مقابلے میں مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والی بچیاں شریک ہورہی ہیں۔

چیمپئن شپ کے حوالے سے والی بال کھلاڑی نوحہ نے بتایا کہ 'ہم لڑکیوں کو اس طرح کے مواقع فراہم کرنا ایک اچھی بات ہے، ہم اس کے لیے بہت محنت کریں گے تاکہ ہماری ٹیم جیت درج کرسکے۔ جبکہ محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے ڈائریکٹر سباش چندر چبر نے کہا کہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو بھی کھیل کود کے ساتھ منسلک کرنے کے غرض سے انتظامیہ مسلسل نئی نئی اقدامات کررہی ہے۔ Volleyball tournament for girls in Pulwama

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ لڑکیاں بھی کھیل کود میں اپنا مستقبل سنوار سکتی ہیں اگرچہ کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے انسان تندرست رہتا ہے، ساتھ ہی بری عادتوں سے بھی دور رہتا ہے، جبکہ محمکہ ہر طرح کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

اس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے دوران اے ڈی سی پلوامہ، محمکہ کھیل کود کے ڈائریکٹر سباش چندر چبر اور محمکہ کے دیگر افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین موجود تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details