اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں قائم کئے گئے قرنطینہ مراکز کا دورہ

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں قایم کئے گئے قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا-

By

Published : Mar 27, 2020, 11:51 PM IST

بانڈی پورہ میں قایم کئے گئے قرنطینہ مراکز کا دورہ
بانڈی پورہ میں قایم کئے گئے قرنطینہ مراکز کا دورہ

صوبائی کشمیر پی کے پولے بانڈی پورہ کے سمبل، شادی ہورہ، حاجن اور بانڈی پورہ علاقوں میں قائم کئے گئے قرنطینہ سنٹرس کا دورہ کیا اور ان مراکز کا معائنہ کرکے قرنطینہ پر رکھے گئے لوگوں کو دی جارہی سہولیات کا بھی معائنہ کیا-

بانڈی پورہ میں قایم کئے گئے قرنطینہ مراکز کا دورہ

خیال رہے کہ بانڈی پورہ کے قصبہ حاجن میں حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثرہ چار مثبت کیسز سامنے آنے کے کے بعد انتظامیہ کافی زیادہ متحرک ہوگئی ہیں اور وادی بھر میں لگائ گئ بندشوں کو مزید سخت کر دیا گیا تاکہ اس وائرس کے مزید پھیلاؤ پر روک لگائی جاسکے-

صوبائی کمشنر کشمیر نے قصبہ حاجن کا بھی دورہ کیا اور اس دوران ان کے ہمراہ بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا کے علاوہ دیگر پولیس و سول انتظامیہ کےاعلیٰ افسران بھی وہاں پہنچے -

انہوں نے اس موقع پر ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں -

انہوں نے بانڈی پورہ کی عوام سے تاکید کی کہ وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور اپنے گھروں میں بیٹھنے کو ترجیح دیں، ایک جگہ جمع ہونے یا کسی سماجی یا مذہبی بھیڑ بھاڑ سے فلحال مکمل طور پر پرہیز کریں -

ABOUT THE AUTHOR

...view details