اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرافٹ کاروباری افراد کے لیے 22 دسمبر کو ورچوئل ورکشاپ - etv bharat jammu and kashmir

ایکسپورٹ رجسٹریشن سے دستکاری صنعتکاروں کو فارن ٹریڈ پالیسی کے تحت مختلف فوائد حاصل ہوں گے۔ وہیں انہیں بین الاقوامی بازار میں دنیا بھر کے ایکسپورٹروں کے نیٹ ورک کا حصہ بننے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

کرافٹ کاروباری افراد کے لیے 22 دسمبر کو ورچوئل ورکشاپ
کرافٹ کاروباری افراد کے لیے 22 دسمبر کو ورچوئل ورکشاپ

By

Published : Dec 18, 2020, 10:52 AM IST

ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کشمیر کی جانب 22 دسمبر سے ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

اس ضمن میں متعلقہ محکمہ نے دستکاری مصنوعات کے ساتھ وابستہ افراد کو جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) اور ڈائریکٹر جنرل فارن ٹریڈ یعنی ڈی جی ایف ٹی کی جانب سے مشترکہ طور منعقد کئے جارہے ورچوئل ورکشاپ میں شرکت کرنے کے لئے کہا ہے۔

منقعد کئے جارہے ورچوئل ورکشاپ کے ناظم ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم مسرت الاسلام نے صنعتکاروں، کاریگروں، بنکروں اور دستکاری صنعت سے وابستہ دیگر متعلقیں کو جے کے ٹی پی او کی سرکاری ویب سائٹ www.jktpo.in پر اپنا اندارج کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ ڈیجیٹل طریقۂ کار کے ذریعے منعقد ورکشاپ میں شمولیت کی جاسکے۔

ایکسپورٹ رجسٹریشن سے دستکاری صنعتکاروں کو فارن ٹریڈ پالیسی کے تحت مختلف فوائد حاصل ہوں گے۔وہیں انہیں بین الاقوامی بازار میں دنیا بھر کے ایکسپورٹروں کے نیٹ ورک کا حصہ بننے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

ورکشاپ کے دوران دستکاری مصنوعات سے وابستہ افراد کو ڈی جی ایف ٹی میں ایکسپورٹ رجسٹریشن کے لئے لازمی دستاویزات اور طریقہ کار کے بارے میں بھی جانکاری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ متعلقہ محکمے نے وادیٔ کشمیر میں ہاتھ سے تیار کئے گئے دستکاری مصنوعات درآمد کو فروغ دینے کے لئے زائد از 350 رجسٹریشن اور ممبر شپ اسناد جاری کی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details