مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز آسام میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے نئے بھارت اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے عسکریت پسندی کا پرتشدد دور ختم ہوچکا ہے۔ پورے شمال مشرقی خطے اور جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کا دور شروع ہوگیا ہے۔
آسام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں تشدد پر قابو پالیا گیا ہے۔