اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاؤں کی بچی نے مارشل آرٹس میں طلائی تمغہ جیتا - شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے بوٹینگو علاقے کی رہنے والی رونق ریاض نے ٹھینگ تھاہ مارشل آرٹس میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

گاؤں کی بچی نے مارشل آرٹس میں طلائی تمغہ جیتا
گاؤں کی بچی نے مارشل آرٹس میں طلائی تمغہ جیتا

By

Published : Nov 27, 2019, 7:34 PM IST


کھلاڑی رونق ریاض کا کہنا ہے کہ' اس نے بھارت کے محتلف ریاستوں میں نیشنل چیمپیئن شپ کھیلی ہے اور حال ہی میں ساؤتھ کوریا میں انٹرنیشنل چیمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے میرے گھر والوں نے یہ کھیل کھیلنے میں کافی مدد کی لیکن بدقسمتی سے سرکار کی طرف سے کوئی خاص توجہ نہیں ملی'۔

گاؤں کی بچی نے مارشل آرٹس میں طلائی تمغہ جیتا

انہوں نے مزید کہا کہ' سرکار ایک طرف لڑکیوں کی طرف زیادہ توجہ دینے کا دعوے کرتی ہے اور کھلاڑیوں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی مسلسل یقین دہانیاں کراتی ہے لیکن زمینی سطح پر ایسا دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے'۔

انہوں نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ' کھلاڑیوں کو خواہ وہ کسی بھی کھیل میں دلچسپی رکھتی ہوں ان کو مدد کی جائے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ ملک کا نام روشن کر سکیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details