ترال:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں وکست بھارت سنکلپ یاترا مہم کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ترال محمد اشرف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقعے پر مقررین نے وکست بھارت سنکلپ یاترا آؤٹ ریچ کی اہمیت کے بارے میں بات کی، جب کہ مختلف محکموں کے افسران نے فلاحی سکیموں کے فوائد کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔
پروگرام کے دوران اسکولی بچوں نے کئی ثقافتی پروگرامز پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ افسران نے شاندار کارکردگی پر بچوں کی سراہنا کی اور ان کو انعامات سے نوازا۔ جب کہ رسوئی گیس سے متعلق بھی جانکاری پروگرام منعقد کیے گئے جسے دودھ مرگ کے لوگوں نے سراہا۔ پروگرام کے دوران کشمیر کی تہزیب کے بارے میں بات کی گئی اور کلچرل پروگرام بھی منعقد کیے۔ لوگوں نے بھارت سنکلپ پروگراموں کو فائده مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو بڑی حد تک راحت ملی۔