بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور ہتھلنگو میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد عمل میں آیا۔ مقامی باشندوں نے اس تقریب میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا پروگرام ہے جس میں مختلف محکمہ جات نے اپنے اپنے اسٹال نصب کیے تھے اور حکومت اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے تجربات عوام کے ساتھ شیئر کیے تاکہ وہ بھی حکومتی اسکیمز سے مستفید ہو سکیں۔
پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر بلاک ڈیولپمنٹ افسر سوپور موجود رہے ان کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ہتھلنگو علاقہ سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں نے شرکت کی۔ لوگوں نے پروگرام کے حوالہ سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی سرکار گزشتہ برسوں سے عوام کو کئی اسکیموں سے روشناس کرا رہی ہے اور اس سے عام لوگوں کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔