پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پنچایت سطح بلاک سطح پر پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ان پروگراموں میں جہاں محتلف محکموں کے افسران موجود رہتے ہے وہی عوام کی ایک اچھی تعداد بھی ان پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ بلاک ،اوکھو اور کوئل پنچایت پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس پروگرام کا مقصد مرکزی سرکار کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچنا ہے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا میں پنچایت میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی پرجوش اور متحرک شرکت دیکھی گئی۔
ان پروگراموں میں جہاں انتظامیہ کے افسران شرکت کررہے ہے وہی ان پروگراموں میں ڈی ڈی سی ،بی ڈی سی ممبران بھی شرکت کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبرا کاکاپورہ عبدالقیوم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس یاترا نےعام لوگوں کو حکومت کی بہت سی اسکیموں سے واقف کرایا ، جن میں جل جیون مشن، آیوشمان بھارت یوجنا، پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا، جن دھن یوجنا، پی ایم آواس یوجنا، پی ایم پرنام یوجنا اور یوریا سبسڈی اسکیم، فوائد حاصل کرنے کا عمل وغیرہ۔