اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ سمیت دیگر اضلاع میں وکست بھارت سنکلپ پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اننت ناگ کے کوکرناگ میں وکست بھارت سنکلپ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں حشمت علی کے ہمراہ ایس ڈی ایم کوکرناگ سہیل احمد لون اور ضلع کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں موجود تھے۔
اس موقعے پر مقررین نے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کے مرتب کردہ وژن وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگراموں میں جس پیار اور خوشی سے ان پروگراموں میں اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا٬ وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کا مقصد یہی ہے کہ انتظامیہ لوگوں کی مشکلات کو حل کرنے کی غرض سے وہ اُن کے علاقوں میں جائے٬ جہاں عوام کو مشکلات کا سامنا درپیش رہتا ہے۔ وہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر حشمت علی نے کہا کہ وِکست بھارت سنکلپ یاترا عوام تک بھارت سرکار کی رسائی کی اب تک کی سب سے بڑی پہل ہے۔