اردو

urdu

ETV Bharat / state

کاستی گڑھ اے پنچایت میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ اے پنچایت میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں بالخصوص خواتین نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مقامی خواتین نے اس ترقیاتی منصوبے کے فائدے پر کھل کر بات کی۔

کاستی گڑھ اے پنچایت میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد
کاستی گڑھ اے پنچایت میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 2:11 PM IST

کاستی گڑھ اے پنچایت میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد

جموں:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے کاستی گڑھ اے پنچایت میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی باشندوں بالخصوص خواتین نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پر بی ایچ کیو کاستی گڑھ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پنچایت ممبران، فرنٹ لائن ڈیپارٹمنٹس، جے کے آر ایل ایم کے سیلف ہیلپ گروپس اور مقامی لوگوں کا ایک بہت بڑا اجتماع موجود تھا۔ پروگرام کے دوران مقامی لوگوں کو GOI کی متعدد اسکیموں کے بارے میں روشنی ڈالی گئی۔ اس دوران کسانوں کے ساتھ بات چیت کی گئی۔ سنکلپ عہد کے علاوہ JKRLM کی میری کہانی میری زبانی کے تحت خواتین نے اپنی کامیابی کی کہانیاں بیان کیں۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں وکست بھارت سنکلپ یاترا جاری

مزید برآں محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا اور سوائل ہیلتھ کارڈز تقسیم کیے گئے۔ JKRLM SHG نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی اور UT J&K اور GOI سے انہیں فراہم کردہ اسکیموں اور ان کے فوائد کے بارے میں بتایا۔کاستی گڑھ اے پنچایت کی سرپنچ شاہین بیگم نے کہا کہ اس منصوبے سے لوگوں کا فائدہ ہو رہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ اس منصوبے سے جڑ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details