اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ کے وانیہامہ اور یالگام میں وِکست بھارت سنکلپ یاترا کیمپ - جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ

ضلع اننت ناگ کے وانیہامہ اور یالگام میں وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے مقصد سے ایک بڑا کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس موقعے پر بڑی تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

اننت ناگ کے وانیہامہ اور یالگام میں وِکست بھارت سنکلپ یاترا کیمپ
اننت ناگ کے وانیہامہ اور یالگام میں وِکست بھارت سنکلپ یاترا کیمپ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 11:59 AM IST

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے وانیہامہ اور یالگام میں وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے بارے میں جانکاری کی فراہمی کے مقصد سے ایک بڑے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر بڑی تعداد میں مقامی باشندوں نے نے شرکت کی۔ گذشتہ روز 15 نومبر 2023 کو جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع ے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے کھنٹی سے وکست بھارت سنکلپ یاترا كا آغاز كیا تھا۔ اس كے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حامد نے مختلف تعلقوں میں مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے اننت ناگ میں باضابطہ طور پر اس کا آغاز کیا۔ آج اس سنلکپ ابھیان کے تحت وانیہامہ اور دیالگام میں میگا کیمپ میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں نے شرکت کی اور کہا کہ ملک کی مجموعی ترقی کے لیے دیہی علاقوں کی ترقی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اونتی پورہ میں بھارت سنکلپ یاترا اورجنتا دربار کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری اسکیم کو اصل کامیابی اس وقت ملتی ہے جب سب سے پیچھے كھڑا شخص اس سے استفادہ كر سکے۔ ملازمین نے مزید کہا کہ آزادی کے 75 سال بعد بھی ہندوستان بدستور ایک ترقی پذیر ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کی ترقی کا عزم کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details