اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل میں وکست بھارت سنکلپ یاترا جاری - فلیگ شپ اسکیم

Viksit Bharat Sankalp Yatra in Ganderbal گاندربل میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راجیو وادھاون نے کہا کہ اس دورے کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کے پروگراموں اور خدمات کے موثر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے، مرکزی اور مقامی حکام کے درمیان تال میل کو مضبوط بنانا ہے۔

Viksit Bharat Sankalp Yatra in Ganderbal
گاندربل میں وکست بھارت سنکلپ یاترا جاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 17, 2023, 6:22 PM IST

گاندربل میں وکست بھارت سنکلپ یاترا جاری

گاندربل: گاندربل میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کافی زور و شور سے جاری ہے۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ای مشیر راجیو وادھاون نے پنچایت تولہ مولہ کا دورہ کیا اور جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا، جس کا مقصد بیداری پھیلانا اور مختلف اہم سرکاری اسکیموں کو یقینی بنانا ہے۔ غور طلب ہو کہ اس تقریب میں ایک میگا پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل مشتاق احمد سمنانی، چیف پلاننگ آفیسر، چیف میڈیکل آفیسر اور دیگر افسران کے علاوہ پی آر آئی ممبران اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر نے مقامی کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کی اور وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت صحت کے مختلف اقدامات اور دیگر فلیگ شپ اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ اس دورے کے دوران ہونے والی بات چیت نے نچلی سطح پر جاری صحت کی دیکھ بھال کے پروگراموں کے اثرات کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کی۔ وکست بھارت سنکلپ عہد کے ایک حصے کے طور پر شرکاء بشمول بی ڈی سی، ڈی ڈی سی ضلعی افسران، پنچائتی نمائندگان اور مقامی لوگوں نے ملک کی ترقی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک پیغام پیش کیا گیا، جو ایک انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن وین کے ذریعے چلایا گیا۔ افسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ اس دورے کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کے پروگراموں اور خدمات کے موثر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے، مرکزی اور مقامی حکام کے درمیان تال میل کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر نے شرکاء کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے کامیابی سے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کو سراہا۔ انہوں نے بیداری پیدا کرنے، جامع ترقی کے لیے خلاء کو ختم کرنے اور سرکاری اسکیموں کے ساتھ مشغولیت کو فروغ دینے میں وی بی ایس وائی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مقاصد کے لیے کمیونٹی کی طرف سے دکھائے گئے تعاون کے جذبے اور عزم کا بھی اعتراف کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details