اونتی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ میں بھارت سنکلپ یاترا اور پبلک دربار کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی باشندوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے مقامی باشندوں سے ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔
وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت آج اونتی پورہ میں ایک میگا پبلک دربار منعقد ہوا جس کی قیادت کمشنر سیکرٹری برائے سائنس وٹیکنالوجی سوربھ بھگت نے کی جبکہ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم، اے ڈی سی اونتی پورہ ظفر حسین شال، ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر اور ضلعی سطح کے تمام آفیسران نے شرکت کی۔