رامبن :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے علاقہ نیرہ میں وجے سنگھ نامی شخص کو گھر کی تعمیر میں ہمسایوں کی جانب سے رخنہ ڈالنے کو لے کر ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔متاثرہ خاندان نے پولیس پر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا۔
وجے سنگھ نے پولیس و حکام کے دروازے پر دستک دی تاہم انہیں کسی قسم کی کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ اثر رسوخ والے افراد کی جانب سے ان پر مکان کے تعمیراتی کام بند کرنے کے لئے دباؤ بنایا جارہا ہے۔
متاثرین کے مطابق انہوں نے پنچائت کمیٹی ، پولیس اور ڈی ڈی سی کونسلر تک اپنی درخواست پہنچائی تاہم بی جے پی کو نسلر رامںن و بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر کے کنبے کی جانب سے انہیں سخت ہراسان کیا جارہا ہے اور تعمیر کے دوران مزدوروں اور مشینوں پر پتھراوں بھی کیا گیا۔