دوکاندار کا کہنا ہے کہ الیکشن کا دن ان کے لیے کمائی کا بھی باعث بنتا ہے کیونکہ الیکش کے دن یہاں پولنگ بوتھ کے ارد گرد لوگوں کی کافی بھیڑ رہتی ہے ۔
پولنگ بوتھ کے باہر کھانے پینے کی چیزیں فروخت انہوں نے کہا کہ اس طرح سے وہ مختلف چیزیں فروخت بھی کرتے ہیں۔
دکانداروں نے کہا کہ الیکشن کے دن وہ خوب کماتے ہیں جبکہ عام دنوں میں بازاروں میں بھی اتنی کمائی نہیں ہوتی ہے-
ذوالفقار ڈار نامی ایک دکاندار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کے روز لذیذ کشمیری مصالحہ روٹی تیار کرتے ہیں اور کافی تعداد میں وہ روٹیاں فروخت ہوتی ہے-
انہوں نے گذشتہ پنچایت الیکشن کے روز بھی ایسے ہی خوب کمائی کی تھی اور وہ چاہتے ہیں کہ ایسے ہی مواقع بار بار ان کو ملے تاکہ وہ مزید کما سکیں۔
اس کے علاوہ پولنگ بوتھ کے باہر آئس کریم،کلفی، پکوڑے، انڈے جیسی مختلف کھانے کی اشیاء دستیاب تھی-