جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں عالمی سطح پر پھیلنے والے کورونا وائرس کی روک تھام اور اس وائرس سے بچنے کے لئے ضلع ڈوڈہ میں جنگی سطح پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے محکمہ صحت کے اشتراک سے 24 گھنٹے جاری رہنے والے کنٹرول روم کو ڈی سی آفس میں قائم کیا ہے، جہاں سے ضلع بھر میں اس وائرس سے متعلق دیکھ بھال کے لئے روانہ کی گئی ٹیموں سے رابطہ رکھا جا رہا ہے، ساتھ ہی ضلع ہسپتال سے لے کر تمام سینٹر تک کنٹرول روم کے ذریعہ رابطہ قائم کیا جا رہا ہے۔
ضلع میں تمام ایسے لوگوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جو حال ہی میں بیرون ممالک سے واپس لوٹے ہیں، اُن کو فوری طور ہسپتال میں بھرتی کیا جا رہا ہے، اور ضروری جانچ کے بعد کسی کو کھانسی بخار نزلہ بھی پایا جارہا ہے، تو اس کو الگ تھلگ وارڈ میں بھرتی کیا جا رہا ہے۔