جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں پروقار تقریب جامع مسجد میتراہ میں منعقد کی گئی جس میں علماء کرام اور دوسرے مقررین نے حیات طیبہ اور سیرت سرور دو عالم محمد صل اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے پیغمبر اسلام کی سیرت اور دکھائے ہوئے راستہ پر چل کر دوسرے لوگوں کے لئے مثال بنیں۔
ساتھ ہی اس موقع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا کہ انتظامیہ اور پولیس نے عید میلاد النبی منانے کے لیے جلوس نکالنے کی اجازت نہ دیکر ہزاروں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
وہیں اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ اسلام امن کا پیغام ہے اور اسلام کسی کا محتاج نہیں ہے۔
انہوں نے ضلع کی تمام مساجد میں سادہ تقاریب کا اہتمام کر کے سیرت النبی سے عوام کو روشناس کرایا۔
نبی کریم صلی الله وعلیہ وصلم کی ولادت پر جہاں ریاست کے بیشتر حصوں میں آج پابندیاں عائد تھی تو وہیں سرحدی ضلع راجوری میں عاشقان رسول صلی الله وعلیہ وصلم کی ولادت کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں بس اڈا راجوری سے ایک جلوس نکالا گیا۔