اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: وشنو دیوی پر حاضری ملتوی کرنے کی ہدایت - رمیش کمار نے یاترا اور زائرین کی حفاظت سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا

شری ماتا وشنو دیوی شرائن بورڈ نے مندر آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس وباؤ کے پیش نظر وشنو دیوی نہ آئیں۔

کوروناوائرس: واشنو دیوی پر حاضری متلوی کرنے کی ہدایت
کوروناوائرس: واشنو دیوی پر حاضری متلوی کرنے کی ہدایت

By

Published : Mar 17, 2020, 11:36 PM IST

شری ماتا وشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او رمیش کمار نے زائرین سے یہ اپیل جموں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کی جہاں تین افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے۔

رمیش کمار نے یاترا اور زائرین کی حفاظت سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ پر غور کرتے ہوئے سی ای او نے زائرین سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کو معمول پر لانے تک وشنو دیوی پر حاضری ملتوی کردیں۔

زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے شرائن بورڈ نے پہلے ہی متعدد حفاظتی اقدامات اٹھائے تھے۔ ان میں اٹکا آرتی سلاٹز کو کم کرنا اور گروہوں میں یاترا کو محدود کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

شرائن بورڈ نے کورونا وائرس سے متعلق بیداری پھیلانے کے لیے عام لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کئے۔

اس سے قبل کوورونا وائرس کے پھیلنے کے مدنظر شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ نے ضروری احتیاطی اقدامات کئے تھے ۔ شرائن بورڈ نے غیر مقیم بھارتیوں، غیر ملکیوں و دیگر زائرین کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارت میں داخل ہونے کے بعد 28 دنوں تک ماتا ویشنو دیوی کا دورہ نہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details