حکومتی رہنما خطوط کے مطابق ڈاکٹر پیوش سنگلا کی سربراہی میں ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے 18 سے 45 سال عمر کے افراد کو ویکسین دینے کے عمل کی تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاک بنگلو کھنہ بل میں متعلقہ محکموں کے افسران کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔
میٹنگ میں میونسپل کونسل، صحت، پی ڈی اے، محکمہ تعلیم و دیگر سرکاری محکموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اسٹیٹ کمشنر ریوینیو سید یاسر نے کہا کہ ویکسین کی معقول فراہمی کے امکان کے پیش نظر 18 سے 45 عمر کے افراد میں جسمانی طور پر کمزور افراد کو ویکسینیشن کے لئے ترجیح دی جائے گی اور ویکسینیشن عمل کو باقاعدہ بنایا جائے گا۔
اننت ناگ میں ویکسینیشن کا عمل کل سے شروع ہوگا - Vaccination in Anantnag
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کل سے شروع ہونے والے ویکسینیشن کے لئے ڈاکٹر پیوش سنگلا کی سربراہی میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سرکاری محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ معلوم ہوکہ ویکسینیشن 18 سے 45 سال کے بچوں کو لگایا جائے گا۔
اننت ناگ میں ویکسینیشن کا عمل کل سے شروع ہوگا
جس کے لیے 18 سے 45 سال عمر کے کمزور افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں دکاندار، ڈھابے والے، ہوٹلوں کے منتظم، مزدور، صحافی، کاریگر، فیکٹری عملہ، معذور افراد و دیگر شعبہ سے وابستہ افراد شامل ہیں۔
متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں سبھی تیاری پوری کرلیں جس سے ویکسینیشن کے عمل کو کم سے کم وقت کے اندر مکمل کیا جاسکے۔